محمد زبیر کی وائرل ویڈیو سے متعلق مریم نواز کا مؤقف آ گیا


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ترجمان محمد زبیر کی وائرل ویڈیو سے متعلق مؤقف سامنے رکھ دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مبینہ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے، یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے لیکن وہ میرے ترجمان رہیں گے۔

مریم نواز نے انکشاف کیا کہ ان کے ترجمان محمد زبیر کو کافی دھمکیاں مل رہی تھیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی  سے متعلق نے کہا کہ چاہتی ہوں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہو۔ نواز شریف پاکستان آنے کیلئے بے تاب ہیں، کچھ لوگ ان کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنید صفدر نے ابھی سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔


متعلقہ خبریں