پوری جماعت نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہو توفری و فیئر الیکشن ملے گا، مریم نواز

ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، کچھ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائیں: مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے زندہ جماعتوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ہے۔

حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی،شہباز شریف کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ راولپنڈی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ! ایک بارپھرمیاں نواز شریف اورمیاں شہباز شریف سرخرو ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ اب کیا کرے؟

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ اگر ہم پر جھوٹے مقدمات نہ بنتے تو لوگوں کو کیسے پتا چلتا کہ سچ اور جھوٹ کیا ہے؟ انہوں ںے کہا کہ ہم نےچند سال کے اقتدار کا سودا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) لمبی ریس کا گھوڑا ہے اور ہمارا مستقبل ماضی سے بھی زیادہ شاندار ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پارٹی میں جہاں جہاں اختلافات ہوں گے وہاں دشمن کا وار کامیاب ہوگا۔ انہوں ںے کہا کہ پارٹی کا نقصان ہر شخص کا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات بھلا کر الیکشن لڑا تو فتح ملی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پوری جماعت نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہو جائے توپھر فری اینڈ فیئر الیکشن ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ظالم پلیٹ میں رکھ کرحق نہیں دے گا بلکہ حق لینا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہرباردھاندلی نہیں ہوتی، ہر ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔

مریم نواز نے بھی پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم انتقام پریقین نہیں رکھتے ہیں لیکن مکافات عمل زندگی کا سب سے بڑا اصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دنیا دنیاوی طاقتوں پہ چلتی رہتی تو کسی کا محاسبہ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی کے دو سبق ہیں، پہلا ، وقت ایک جیسا نہیں رہتا اور دوسرا، جو کرو گے وہ بھرو گے۔ انہوں ںے کہا کہ سزا اور جزا حشر کے دن تک موقوف نہیں ہوتی اور زندگی خود بھی سزا دیتی ہے۔

مریم نواز نے ن لیگ کے راولپنڈی ڈویژن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنےکے لیے ان کو بدنام ہوکر الیکشن جیتنا پڑتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز سے بزور طاقت ووٹ لینا پڑتا ہے تو اس سے بڑی سزا اور کیا ہے؟ انہوں ںے کہا کہ ہر وقت بیانیے کی بات اس لیے ہوتی ہے کہ ہمارے پاس ایک بیانیہ ہے جب کہ کسی اور کے پاس بیانیہ ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا ایک ہی بیانیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنی رائے دیتے ہیں لیکن جب میاں صاحب فیصلہ کردیتے ہیں تو شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت سب سپاہی بن کرکھڑے ہوتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ کراچی میں ان کو اپنے گڑھ میں مسلم لیگ(ن) کو ہرانے کے لیے بہت محنت کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بیانیہ یہ ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے گڑھ نوشہرہ میں جیت گئے تو نواز شریف گھر میں گھس کر مارتا ہے اس لیے سب اس سے ڈرتے ہیں۔

حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے، لیڈر شپ جھگڑے ختم کرے : خواجہ آصف

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے خطاب میں چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا کوئی ایسا پوائنٹ بتائیں جو آئین اور قانون کے متصادم ہو؟ اور وہ ہمارے بیانیے میں شامل ہو۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے سازش کی تو ہم منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔


متعلقہ خبریں