فیس بک نے اہم منصوبے پر کام روک دیا

فائل فوٹو


سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک کے مطابق بچوں کے لیے علیحدہ انسٹاگرام کا منصوبہ فی الحال کیلئے روک دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کے چیف آدم موسری نے کہا کہ ہم نے انسٹگرام کا نیا ورژن جو کہ خصوصاً 13 عمر سے کم بچوں کیلئے تھا اس پر کام بند کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ والدین اور ایکسپرٹ سے مشوروں اور تجربات کے بعد اس پر دوبارہ کام شروع کریں گے۔

موسری میڈیا اور ناقدین کو ایپ کے مقصد کو غلط سمجھنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

وہ اپنے ایک ٹویٹ میں لکھتے ہیں ، “یہ منصوبہ کبھی چھوٹے بچوں کے لیے نہیں تھا”۔

موسری نے مذید کہا کہ اس ایپلیکشین پر لوگوں کی طرف سے کافی سوالات اُٹھ رہے تھے۔ اس وجہ سے ہمیں اس ایپ کو ڈیویلوپ کرنے کے لیے کچھ وقت چاہیئے۔

انکا مذید کہنا تھا کہ ہم بچوں کیلئے ایک علیحدہ پلیٹ فارم متعارف کررہے ہیں اور موجودہ انسٹاگرام ایپ بھی ہر عمر کیلئے محفوظ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adam Mosseri (@mosseri)


متعلقہ خبریں