1500 نقائص والی عمارت


نیو یارک کی ایک بہترین عمارت کے ارب پتی باشندوں کوروزانہ ناقص لفٹوں، پانی بھر جانے اور ناقابل برداشت آوازوں سمیت متعدد ایسی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

اس عمارت 432 پارک ایونیو کے مکین اس عمارت کے مالک پر 1،500 مبینہ نقائص کو دور کرنے میں ناکامی پر مقدمہ کر رہے ہیں۔

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمارت کے مسائل نے رہائشیوں کو “خطرے سے دوچار اور تکلیف” دی ہے۔ فلک بوس عمارت 2015 میں مین ہٹن میں تعمیر کی گئی تھی۔ ایک یونٹ کو ملین ڈالرز سے زائد میں فروخت کیا گیا ہے۔

خریداروں میں جینیفر لوپز اور اس کا سابق منگیتر الیکس روڈریگوز سمیت دنیا کی متعدد امیرشخصیات شامل ہیں۔

جمعرات کو نیویارک کی سپریم کورٹ میں دائر کیے گئے 250 ملین ڈالر کے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ عمارت کے اندر جون میں بجلی کا دھماکا بھی ہوا۔

انجینئرز کی طرف سے کل 1500 تعمیراتی اور ڈیزائن میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔ مقدمے الزام لگایا گیا ہے کہ عمارت کی لفٹوں میں کئی بار لوف گھنٹوں تک پھنسے رہتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں