غلط بال کاٹنے پر ساڑھے چار کروڑ روپے جرمانہ


بھارت میں ایک ہیر سیلون پر ماڈل کے غلط بال کاٹنے پر ساڑھے چار کروڑ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق صارف عدالت نے فیصلے میں کہا ہےکہ ماڈل اپنے لمبے بالوں کی بدولت بالوں کی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے لیے کام کرتی ہیں تاہم ہیر سیلون نے ان کی ہدایت کے برعکس بالوں کو چھوٹا کر دیا جس کی وجہ سے انہیں مالی نقصان کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیر سیلون دہلی کے ایک معروف ہوٹل چین کا حصہ ہے، جسے عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کی اجازت ہے۔

اگر آپ بےروزگار ہیں تو مفت بال کٹوا سکتے ہیں

نیشنل کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن (این سی ڈی آر سی) نے فیصلے میں کہا کہ غلط بال کاٹنے کی وجہ سے ماڈل کو طے شدہ معاہدوں میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی وجہ سے اس کی زندگی بدل کر رہ گئی ہے، اور اس کا دنیا کی بہترین ماڈل بننے کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ہیرسیلون کی لاپرواہی کی وجہ سے ماڈل گہرے صدمے سے دوچار ہے اور اس وجہ سے وہ اپنی جاب سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب ماڈل نے اس حوالے سے ہیر سیلون سے رابطہ کیا تو انہوں نے ماڈل کو بالوں کی مفت ٹریٹمنٹ دینے کی پیشکش کی۔

ماڈل نے عدالت کو بتایا کہ ہیر سیلون کی ٹریٹمنٹ کی وجہ سے ان کے بالوں کو مزید نقصان پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں