ای سی سی کی کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری

سینیٹ الیکشن: شوکت ترین کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے

  وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدرات اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی گئی

تفصیلات کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام پہلے مرحلے میں بلوچستان، کے پی، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا۔ سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری

ای سی سی نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی منظوری بھی دے دی ہے۔ چینی کی درآمد تین مراحل میں کی  جائے گی ۔

پاکستان سٹیل ملز ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 11 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان سٹیل ملز ملازمین کو تنخواہیں 2021-22 کیلئے ادا کی جائیں گی۔

ای سی سی اجلاس میں  وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری اور وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری سنٹر کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا


متعلقہ خبریں