جنسی ہراسانی کے واقعات میں 300 فیصد اضافہ


لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں 300 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

گریٹر اقبال پارک کیس، 98 افراد رہا

ہم نیوز کے مطابق پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسانی کے  واقعات میں غیر معمولی اضافہ گریٹراقبال پارک (مینار پاکستان) واقعے کے بعد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران جنسی ہراسانی کے 642 مقدمات درج ہوئے ہیں جب کہ 14 اگست سے پہلے مقدمات کی تعداد 150 سے بھی کم تھی۔

اوبر گاڑیوں میں خواتین پر ہزاروں جنسی حملوں کا انکشاف

اعداد و شمار کے حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ جنسی ہراسانی کے اگست میں 323 اور ماہ رواں کے دوران 319 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام مقدمات 354،354 اے اور 509 بی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق مقدمات میں شامل دفعات ناقابل ضمانت ہیں۔ ذرائع کے مطابق 110 مقدمات جھوٹے ہونے کی وجہ سے خارج بھی کیے جا چکے ہیں۔

جنسی ہراسگی کیخلاف جامعات میں بنائی گئی کمیٹیاں غیر فعال ہونےکا انکشاف

ہم نیوز سے اس ضمن میں بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن سہیل چودھری نے کہا کہ پہلے جنسی ہراسانی کے واقعات کم رپورٹ ہوتے تھے۔

 


متعلقہ خبریں