بھارت: شدت پسند ہندووں کا نامور مسلم رہنما اسدالدین اویسی کے گھر پر حملہ


بھارت میں شدت پسند ہندووں نے رکن پارلیمان اورنامورمسلم رہنما اسدالدین اویسی کے گھر پر حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کی دارالحکومت دہلی میں واقع رہائش گاہ پر کچھ شرپسند ہندوؤں نے ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر سوال پوچھا جا رہا کہ اگر ایک مسلمان ایم پی کا گھر محفوظ نہیں ہے تو بھارت میں کون محفوظ ہے؟

اسدالدین اویسی نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندو سینا کے کارکنوں نے اسدالدین اویسی کے سرکاری گھر پر توڑ پھوڑ کی، ان کے نام کی تختی کو توڑ دیا، دروازے اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا اور گھر میں کلہاڑی پھینکی اور انھیں جہادی کہا۔

نئی دہلی کے ڈی سی پی دیپک یادو نے بتایا کہ پانچ افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ان کا تعلق شمال مشرقی دہلی کے منڈولی علاقے سے ہے۔


متعلقہ خبریں