قومی کپ، قومی کھلاڑی، شائقین آئیں، حوصلہ بڑھائیں، کپتانوں کا بلاوا


نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک 6 ٹیموں کے کپتانوں نے شائقین کرکٹ پر زور دیا ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنائے کے لیے ضرور اسٹیڈیم میں آئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اعلان کردہ اسکواڈ کے تمام کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ 3 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چلے گا۔اس کے بعد ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے جب کہ رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 25 فیصد شائقین کو ٹورنامنٹ دیکھنے کی اجازت ہے، امید ہے کہ شائقین کرکٹ پرجوش انداز میں اسٹینڈز کا رخ کریں گے۔


متعلقہ خبریں