اسلام آباد: سابق سپر ماڈل اور اداکارہ آمنہ شیخ ایک بار پھر ماں بن گئیں۔
سابق سپر مادل، اداکارہ و میزبان آمنہ شیخ نے انسٹا گرام پر نوزائیدہ بچے کے ہمراہ اپنے اہل خانہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکرا ادا کیا اور تصدیق کی کہ ان کے ہاں رواں ماں 3 ستمبر کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
آمنہ شیخ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام عیسیٰ رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے شوہر عمر فاروق اور ان کی بڑی بیٹی عیسیٰ کو پیار کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے بچے کی پیدائش کی تصدیق کیے جانے کے بعد کئی شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔
آمنہ شیخ نے گزشتہ سال اگست میں دوسری شادی عمر فاروق سے کی تھی جو ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائینڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔ اداکارہ نے دوسری شادی طلاق کے تقریباً ایک سال بعد کی تھی، ان کی اور اداکار محب مرزا کے درمیان 2019 کے اختتام پر طلاق ہوگئی تھی۔
آمنہ شیخ اور اداکار محب مرزا نے 2005 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے چند سال بعد ہی جوڑے کے درمیان اختلافات شروع ہو گئے تھے۔