سروسز انٹرنیشنل ہوٹل فروخت کرنیکی منظوری: سینیٹ کمیٹی نے غیرقانونی قرار دیدی

سروسز انٹرنیشنل ہوٹل فروخت کرنیکی منظوری: سینیٹ کمیٹی نے غیرقانونی قرار دیدی

اسلام آباد: نجکاری کمیشن نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کو ایک ارب 95 کروڑسے زائد روپے میں فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے جب کہ سینیٹ کی نجکاری کمیٹی نے اس کی مخالفت کردی ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی نجکاری کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کی بنیادی قیمت ایک ارب 94 کروڑ سے زائد روپے مقرر کی گئی تھی۔

نجکاری کمیشن کے مطابق سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی فروخت کے لیے اوپن آکشن کیا گیا ہے جب کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سفارش پر ہوٹل کی بلندی 310 فٹ سے کم کرکے 245 فٹ بھی کی گئی ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ اس حوالے سے جب سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے نجکاری میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کی فروخت کی بابت کی گئی تو چیئرمین سینیٹر شمیم آفریدی نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق بڈرز تین سے زیادہ ہوتے ہیں جب کہ اس میں صرف دو بڈرز آئے اور ان میں سے بھی ایک نے بولی ہی نہیں دی۔

پی آئی ا ے، ریلو ے اور بجلی کی تقسیم کارکمپنوں کی نجکاری کریں گے، شوکت ترین

سینیٹر شمیم آفریدی کے مطابق سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہو رکو غیر قانونی طور پر فروخت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیلنج دیا کہ اس قیمت میں بلیو ایریا اسلام آباد میں کوئی ایک پلازہ ہی ڈھونڈ کر دکھا دیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں نجکاری کمیشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اوپن آکشن کے لیے تین بڈرز کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمیشن کا کہنا تھا کہ سارا عمل انتہائی شفاف طریقے سے کیا گیا اور کرپشن کا کوئی الزام سامنے نہیں آیا ہے۔

مالیاتی خسارہ: سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیزکرنےکافیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ کی نجکاری کمیٹی نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور کی فروخت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف فروخت روکنے کی سفارش کی بلکہ بڈر کو ہوٹل کی رقم بھی جمع کرانے کی روکنے کی سفارش کردی۔


متعلقہ خبریں