شہر یار آفریدی کا مین ہٹن نیویارک اور پناہ گاہ کا موازنہ


چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی کا نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں گشت کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے سڑکوں پر سوئے بے گھر افراد کے درمیان کھڑے ہوکروزیراعظم عمران خان کی پناہ گاہ بنانے کے ویژن پر اظہار خیال کیا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہریار آفریدی ٹائمز اسکوائر پر موجود ہیں اور ان کے پیچھے زمین پر سوئے ہوئے افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ وہ ملک جو پوری دنیا کے نظام کو کنٹرول کیے ہوئے ہے اور اسکی عزت ہے، ان کے لوگوں کی زندگی دیکھو۔ یعنی یہ فٹ پاتھوں پر ہیں، کسی کی اولادیں ہیں۔

یہ میں ہر طرف دیکھ رہا ہوں اور میرا دماغ اس کو قبول ہی نہیں کر رہا۔ پاکستان میں جب وزیراعظم نے پناہ گاہیں بنائیں ان کا مذاق اڑایا گیا۔

آپ یورپ چلے جائیں جو اپنے آپ کو مہذب سمجھتے ہیں وہاں ان لوگوں کا کوئی والی وارث نہیں۔ جو لوگ امریکا اور یورپ کے پیچھے بھاگتے ہیں وہ دیکھ لیں اپنی آنکھوں سے یہاں کے لوگوں کی زندگی۔ یہاں ان کا کوئی نہیں یہ مشینیں بنے بیٹھے ہیں۔ جو لوگ ہمیں لیکچر دیتے ہیں آئیں دیکھیں ان کے ملک میں عوام کا کیا حال ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا جو لوگ فلاسی سکھاتے ہیں وہ حقیقت کیوں نہیں بتاتے۔ دنیا کو کیوں نہیں بتاتے کہ امریکا کے پوش علاقوں میں انسانیت کیسے سسک رہی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں