الیکشن کمیشن بتا دے کہ ای وی ایم میں کیا خرابی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

الیکشن کمیشن بتا دے کہ ای وی ایم میں کیا خرابی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بتا دے کہ ای وی ایم میں کیا خرابی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے خلاف کچھ نہیں کیا جا رہا جبکہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور کرپٹ پریکٹس کا استعمال روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن بتا دے کہ ای وی ایم میں کیا خرابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں بھی جعلی ووٹنگ کے الزامات لگے۔ جسے بھی اعتراض ہے وہ ای وی ایم پر ٹیکنیکل اعتراض کرے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے پارلیمنٹ قانون سازی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی انتخابات ہوتے ہیں وہ دھاندلی زدہ ہوتے ہیں۔ چیئرمین نیب کے طور پر ایسا امیدوار چاہتے ہیں جس پر کرپشن کے الزامات نہ ہوں اور وہ حکومت اور حزب اختلاف کی طرفداری نہ کرے۔


متعلقہ خبریں