نیوزی لینڈ دورہ منسوخی: لگتا ہے ہمیں پوری کہانی نہیں بتائی جا رہی، وسیم اکرم

waseem akram

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ بین الاقوامی کھیلوں کے لئے ہمارے حفاظتی اقدامات اعلیٰ ترین درجے کے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان آج کرکٹ کھیلنے کے لئے دنیا کے محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں پوری کہانی نہیں بتائی جا رہی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کہا ہے کہ ان کے  لیے دورہ پاکستا ن جاری رکھنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیریز منسوخ: وزیراعظم کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، نیوزی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے جا  رہا تھا۔ آخری لمحے پر دورہ منسوخ کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں