وزیراعظم میڈیا کو پابند بنانا نہیں چاہتے، حکومت کوئی ہدایت نہیں دیتی: فیصل جاوید

وزیراعظم میڈیا کو پابند بنانا نہیں چاہتے، حکومت کوئی ہدایت نہیں دیتی: فیصل جاوید

اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی بھی صورت میں میڈیا کو پابند بنانا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے کسی کو کوئی ہدایت نہیں دی جاتی ہے۔

پی ڈی ایم ختم ہو چکی، پی ایم ڈی اے باقی ہے، تجاویز دیں مان لیں گے: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے یہ بات سینیٹ کی اطلاعات و نشریات کمیٹی کے اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری سمیت دیگر کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔

سینیٹ کی اطلاعات و نشریات کمیٹی میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کسی ادارے کو ماضی میں بہت اشتہارات دیے جاتے تھے لیکن ایسے ادارے بھی تھے جن کو کوئی اشہتار نہیں ملتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اے بی سی کو بھی کہا ہے کہ ڈمی اخبارات کی حوصلہ شکنی کرے۔

میڈیا اتھارٹی کے خلاف صحافیوں کا دھرنا، آواز دبانے کے لیے قانون لایا گیا، بلاول بھٹو

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ اس وقت تک پی ایم ڈی اے کے بارے میں کوئی قانون نہیں بنا ہے۔

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ہم پر تنقید ہوتی ہے لیکن میڈیا پروٹیکشن بل صحافیوں نے بڑی محنت سے بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بل گزشتہ تین ماہ سے کمیٹی میں پڑا ہوا ہے جس کے چیئرمین بلاول بھٹو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس بل کو کمیٹی سے پاس کرا کر اسمبلی میں لائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ کی اطلاعات و نشریات کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے استفسار کیا کہ صرف اسلام آباد میں صحافیوں پر تشدد کی بات کیوں ہوتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں میں ہونے والے تشدد کا ذکر کیوں نہیں کرتے ہیں؟

کمیٹی کے اجلاس میں شریک سینئر کالم نگار سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات کی بریفنگ جامع تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا سخت دباؤ میں ہے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: صحافیوں کیلیے پریس گیلری بند، پی آر اے کا احتجاج و دھرنا

ن لیگ کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کمیٹی میں یقین دہانی کرائی کہ ورکنگ صحافیوں کا مسئلہ ضرور حل کریں، اس میں ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پہلے ویج بورڈ ایوارڈ کے معاملے پر تاحال جج کا تقرر نہیں کر سکی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سینیٹ کی اطلاعات و نشریات کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ابھی صرف آئیڈیا ہے اور اس پر مشاورت جاری ہے لیکن ہمیں جو ڈرافت دیا گیا ہے اس میں تو پورا اسٹرکچر تک بتا دیا گیا ہے۔

سینیٹر مصطفیٰ نوازکھوکھر نے استفسار کیا کہ وزارت اطلاعات و نشریات بتائے کہ اس وقت یہ قانون بنا ہے یا نہیں؟ اور ہمیں کیوں نہیں بتایا جا رہا ہے؟

صحافت کو وہ مقام نہیں ملا جو ملنا چاہیے تھا، شبلی فراز

پی پی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کمیٹی اجلاس میں کہنا تھا کہ ہمیں تو لگتا ہے کہ قانون بن چکا ہے لیکن ہمیں بتایا نہیں جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں