ایک پاؤنڈ کا سکہ 47 ہزار روپے میں فروخت


برطانیہ میں ایک پاونڈ کا سکہ نیلامی کی مشہور ویب سائٹ ای بے پر 205 برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہو گیا۔

سکے میں مصنوعی نقص تھا جس کہ وجہ سے اسے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ آفیشل سکہ درمیان سے چاندی کے رنگ کا ہوتا ہے جبکہ کنارے سنہری رنگ کے ہوتے ہیں ، لیکن یہ سکے مکمل طور پر سنہری تھا اور چاندی والا رنگ غائب تھا۔

سکہ دکان کے ایک ملازم کو ملا جس نے اسے ای بے پر فروخت کے لیے رکھا جہاں 24 بولیوں کے بعد وہ 200 گنا زائد قیمت پر فروخت ہو گیا۔

دنیا بھر میں کبھی کبھار مشینی غلطی سے سکے اور نوٹ کا ڈیزائن معمول سے ہٹ کر چھپ جاتا ہے اور اس نایاب غلطی کے سکے کو بھی نایاب تصور کیا جاتا ہے۔

برطانیہ کی شاہی ٹکساتائل میں روزانہ لاکھوں کروڑوں سکے بنائے جاتیں ہیں جن میں غلط بن جانے والے کی شناخت کرنا انتہائی مشکل عمل ہے۔ لیکن یہی سکے ان افراد کے لیے خصوصی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں سکے جمع کرنے کا شوق ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ایلوس پریسلے کے بال 12 کروڑ روپے میں نیلام

دوسری جانب کسی مخصوص دن کے لیے شائع کیے جانے والے سکے بھی وقت گزرنے کے ساتھ نایاب چیزوں کی فہرست میں آجاتے ہیں اور ان کی بھی بڑے داموں میں نیلامی کی جاتی ہے۔

200 پاؤنڈ میں فروخت ہونے والے اس سکے پر لندن کے مشہور کیو گارڈن کا پھول بنا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں