بیٹے پر تنقید کا مزہ لیتا ہوں، معین خان


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنے صاحبزادے اعظم خان پر ہونے والی تنقید کا بہت مزہ آتا ہے۔

نو منتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہی تنقید اعظم کو بڑا کھلاڑی بنائےگی، تنقید کھلاڑی کے لیے اچھی ہوتی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے میں صلاحیتیں ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

معین خان نے کہا کہ میں نے کبھی اعظم خان کی سفارش نہیں کی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بھی میری سفارش نہیں چلتی۔

پی سی بی کے نئے چیئرمین سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں، وہ اپنی پالیسیوں میں بالکل واضح ہیں، ان کے آنے سے اب پاکستان کرکٹ میں فرق نظر آئے گا۔

اس موقع پر سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز کے بعد ایسا چیئرمین دیکھا ہے جس میں اتنی انرجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمیز راجہ کی عمر بھی کم ہے وہ کام کرسکتے ہیں، انہیں کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے۔


متعلقہ خبریں