قومی ویٹرنز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز ملتوی


لاہور: عالمی ویٹرنز کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے ٹرائلز ملتوی  کر دیے گئے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ہاکی ٹرائلز قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن  منصور احمد کے انتقال کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں۔

قومی ویٹرنز ہاکی ٹیم کے ٹرائلز آج جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونا تھے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرائلز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

عالمی ویٹرنز ہاکی کپ رواں سال 20 سے 30 جون تک اسپین کے شہر بارسلونا میں ہو گا۔

 

 


متعلقہ خبریں