کئی فٹ اونچائی سے گرتی بلی کو شائقین نے بچا لیا، ویڈیو وائرل


 فٹ بال شائقین کی جانب سے کئی فٹ اونچائی سے گرتی بلی کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکہ کے شہر میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں پیش آیا جہاں ایک فٹ بال میچ جاری تھا۔

اس دوران اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ پر بلی کو دیکھا گیا جو اپنے ایک پنجے سے لٹکتی ہوئی نظر آئی اور بعد ازاں نیچے گر پڑی۔

اس موقع پر وہاں کھڑے شائقین نے امریکی پرچم کو بطور لینڈنگ پیڈ استعمال کیا اور گرتی ہوئی بلی کی جان بچا لی۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی کی جان بچانے پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین خوشی سے جھوم اٹھے اور تالیاں بجانے لگے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میامی ٹیم کے کوچ نے بتایا کہ میری ساری توجہ میچ کی جانب تھی، مجھے بالکل اندازہ نہیں ہوا کہ اسٹیڈیم میں کیا ہو رہا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق بلی کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی اور وہ بالکل ٹھیک ہے۔


متعلقہ خبریں