ایک رونالڈو سب پر بھاری


کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش پریمیئر لیگ میں اپنے پہلے ہی میچ دو گول داغ دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش پریمیئر لیگ کی دوسری اننگ میں یادگار آغاز کیا اور اپنے پہلے ہی میچ میں دو گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ رونالڈو کے آتے ہی بدل گئی اور نیو کاسل یونائیٹڈ کو 1-4 سے دھول چٹا دی۔ رونالڈو نے 12 سال پہلے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے ہی لیگ کا آخری گول کیا تھا۔

دفاعی چیمپین مانچسٹر سٹی کی بھی اہم میچ میں جیت ہوئی اور مانچسٹر سٹی نے انگلش لیگ میں لیسٹر سٹی کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ چیلسی بھی انگلش لیگ کے میچ میں کامیاب قرار پائی اور آسٹن ولا کو تین صفر سے ہرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  رونالڈو نے میسی کو پھر کروڑوں سے ہرادیا

فرینچ لیگ میں پی ایس جی نے حریف کلب کو چار صفر سے مات دے دی جبکہ جرمن لیگ میں دفاعی چمپین بائرن میونخ کی ایک اور جیت ہوئی اور حریف کلب کو چار ایک سے دھول چٹا دی۔

رونالڈو کے بغیر یووینٹس پھر ڈھیر ہو گئی اور اطالوی لیگ میں نیپولی نے دو ایک سے ہرا دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے 2009 میں اولڈ ٹریفورڈ میں اپنا پہلا سپیل ختم کرنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ میں سنسنی خیز واپسی کی ہے۔


متعلقہ خبریں