یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، برطانوی کھلاڑی نے فائنل جیت لیا

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، برطانوی کھلاڑی نے فائنل جیت لیا

نیویارک: برطانوی کھلاڑی ایما رادو کانو نے کینیڈین کھلاڑی لیلا فرننڈس کو ہرا کر یو ایس اوپن وویمنز سنگلز کا فائنل جیت لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی کھلاڑی ایما رادو کانو نے لیلا فرننڈس کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دی۔ ایما رادو کانو پہلی کم عمر برطانوی کھلاڑی ہیں جنہوں نے یو ایس اوپن اپنے نام کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل برطانوی کھلاڑی ورجینا ویڈ نے 1977 میں یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ وہ ایما رادو کانو کی کامیابی کے وقت کورٹ میں موجود تھیں۔

ایما رادو کانو کو یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیتنے پر 18 لاکھ پاؤنڈ کی انعامی رقم دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انعام بٹ نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

ایما رادو کانو نے برطانوی لیجنڈ کھلاڑی ورجینا ویڈ کی موجودگی کو اپنے لیے خوش قسمتی کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ان ہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹینس کے میدان میں یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورجینا ویڈ نے میرے اندر یہ امید جگائی کہ میں یہ کارنامہ سرانجام دے سکتی ہوں۔

خیال رہے کہ لیلا فرنینڈس نے سیمی فائنلز میں آریانا سیبیلنکا کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں