خواتین کی کرکٹ پر پابندی نہیں لگائی، افغان کرکٹ بورڈ

خواتین کی کرکٹ پر پابندی نہیں لگائی، افغان کرکٹ بورڈ

کابل: افغان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ خواتین کی کرکٹ پر پابندی نہیں لگائی۔

افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں جس کے لیے اسکواڈ کا جلد اعلان کریں گے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق عبوری حکومت اس ضمن میں جلد لائحہ عمل دے گی۔ افغان کرکٹرز ہیرو ہیں کیونکہ انہوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے اور آئندہ بھی ملک کا نام روشن کریں گے۔

کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آسٹریلیا سمیت تمام ممالک سے کرکٹ کی بحالی کے لیے رابطے کریں گے جبکہ ایک روزہ، ٹی ٹوئنٹی اور ڈومیسٹک کرکٹ کوہر سطح پر ترقی دیں گے۔

چند روز قبل طالبان رہنما احمد اللہ وقاص کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کے ہر قسم کے کھیل پر پابندی ہو گی جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  رونالڈو نے میسی کو پھر کروڑوں سے ہرادیا

آئی سی سی کا کہنا تھا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے، افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر کھیل پر منفی اثرات پڑیں گے۔ خواتین کو اجازت نہ دینے کا معاملہ آئندہ اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔


متعلقہ خبریں