دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک میں امریکہ سرفہرست ہے جس کے پاس 8 ہزار ٹن سے زائد سونا موجود ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے پاس یورپ کے تین بڑے ممالک کے ذخائر کو ملا کر بھی سب سے زیادہ ذخائر موجود ہیں۔
سونے کے سب سے زخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرا نمبر جرمنی کا آتا ہے۔ جرمنی کے پاس سونے کے ذخائر کی تعداد 3 ہزار 361 ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں کے سینٹرل بینک کے ریزروز کئی اقسام کے ہوتے ہیں جن میں سونے کے علاوہ دیگر غیر ملکی کرنسیاں وغیرہ بھی شامل ہوتی ہیں۔
ایشیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک چین ہے، جس کے پاس ذخائر کی تعداد 1948 ٹن ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس تقریباً 3.8 ارب ڈالر مالیت کے برابر سونا ذخائر میں موجود ہے اور یہ تقریباً ملک کے ریزروز یعنی مجموعی ذخائر کا 16.6 فیصد بنتا ہے۔
دوسری جانب بھارت کے پاس پاکستان سے کئی گنا زیادہ سونا موجود ہے۔ بھارت کے پاس سونے کے ذخائر کی تعداد 695 ٹن ہے۔