دی میٹرکس فلم سیریز کے مداحوں کیلئے خوشخبری



سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’دی میٹرکس ریسریکشنز‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ میٹرکس فرنچائز کی چوتھی فلم ہے جس میں کیانو ریوز کی بطور نو واپسی ہوئی ہے۔

اس فلم میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا  یحییٰ عبدالمتین دوم کا کردار نبھا رہی ہیں۔

یو ٹیوب پر وائرل ہونے والی ’دی میٹرکس ریسریکشنز‘ کے ایکشن سے بھرے ٹریلر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ سیریز کا چوتھا حصہ 22 دسمبر کو ریلیز ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکی سائنس فکشن ایکشن میٹرکس سیریز کی پہلی فلم 1999 میں ریلیز ہوئی جو ایک میگا ہٹ فلم تھی جس نے 46 کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی کی

یہ فلم سائنس فکشن فلموں کی ایک قسم “سائبر پَنک” پر مبنی ہے۔ یہ فلم متعدد فلسفیانہ اور مذہبی خیالات کے حوالے دیتی ہے اور نمایاں طور پر ادب کے شاہکاروں کا خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اس فلم کے دو سیکوئل 2003ء میں بڑے پردے کی زینت بنے، اس فلم میں اداکار لارنس فشبرن نے مورفیئس کا کردار ادا کیا تھا جبکہ کیانو ریوز نیو اور کیری این موس ٹرینٹی کے کرداروں میں نظر آئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں