پاک فضائیہ کاسی130 طیارہ امداد لے کر کابل پہنچ گیا


وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کاسی130 طیارہ امداد لے کر کابل پہنچ گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق سی ون 30 طیارے کے ذریعے بھیجی گئی امداد میں 10 ٹن آٹا ، ڈیڑھ ٹن گھی اور ادویات شامل ہیں۔

پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے حامد کرزئی ائیر پورٹ پر سامان وصول کیا۔

افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد نے بتایا کہ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے، ہم 26 میٹرک ٹن امدادی اشیاء دیں گے

یہ بھی پڑھیں:حقانی خاندان کو بلیک لسٹ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، طالبان

انہوں نے کہا کہ دنیا مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کرے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات بھی ادویات اور خوراک پر مشتمل امدادی سامان کا ایک طیارہ کابل بھیج چکا ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں