ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں: 33 ہزار درہم کے جرمانے، ہٹ اینڈ رن والا ڈرائیور پکڑا گیا

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں: 33 ہزار درہم کے جرمانے، ہٹ اینڈ رن والا ڈرائیور پکڑا گیا

دبئی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرکے 33 ہزار درہم کے جرمانے کرانے والا ڈرائیور معمولی تصادم میں ملوث ہونے کے بعد پکڑا گیا۔

ایک سال میں لاہوریوں کے کتنے ای چالان ہوئے؟ رپورٹ آگئی

خلیجی اخبار کے مطابق عرب ڈرائیور کو اس وجہ سے پکڑا گیا کہ وہ ایک معمولی تصادم کی جگہ سے صرف اس لیے بھاگ گیا تھا کہ اسے گاڑی بند کیے جانے کا خوف لاحق ہو گیا تھا۔

اخبار کے مطابق پکڑا جانے والا عرب ڈرائیور بنا کسی درست رجسٹریشن اور انشورنس کے گاڑی چلا رہا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کی گرفتاری اس طرح عمل میں آئی کہ اس نے اپنے بھائی کی گاڑی چلاتے ہوئے الاتحاد اسٹریٹ پر ایک دوسری گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس پر متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور نے اسے ٹھہر کر پولیس کا انتظار کرنے کے لیے کہا لیکن وہ جائے وقوع سے یہ کہہ کر فرار ہو گیا کہ اسے طبی امداد کی ضرورت ہے۔

لاہور: ٹریفک قوانین کی 90 مرتبہ خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی

اخبار کے مطابق متاثرہ گاڑی کے ڈرائیور نے ملزم کی گاڑی کا نمبر نوٹ کر کے پولیس کو دے دیا۔

القصیس پولیس اسٹیشن کی پولیس نے گاڑی کے مالک کو طلب کیا جہاں معلوم ہوا کہ وہ اپنے بھائی کی گاڑی اس کی اجازت کے بنا لے کر گیا تھا اور جائے وقوع سے صرف اس لیے بھاگ گیا تھا کہ اسے گاڑی بند کیے جانے کا ڈر لاحق ہو گیا تھا۔

پولیس کے علم میں اسی دوران یہ بھی آیا کہ ’ہٹ اینڈ رن‘ والا مجرم بھی وہی ہے جس پر بھاری جرمانے عائد ہیں تو پولیس نے اس کی گاڑی تحویل میں لے کر ایمریٹس نیلامی میں بھیج دی تاکہ اس سے جرمانوں کی رقم وصول کی جاسکے۔

قوانین کی خلاف ورزیاں: چالانوں کی سنچری کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی

مجرم ڈرائیور نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد ٹریفک کورٹ نے اسے سزا سنائی اور 7 ہزار 400 درہم جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔


متعلقہ خبریں