قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ شعیب ملک کرکٹ کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں مگر ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، ہوسکتا ہے کسی کو میری یہ بات پسند نہ آئے کیوں کہ اب ٹیم سلیکٹ ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دس اکتوبر تک اسکواڈ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے مگر میرا یہ ماننا ہے کہ موجود اسکواڈ کو برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایک نوجوان کرکٹر جس نے ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران کافی چھکے مارے ہیں اور وہ یو اے ای کی وکٹوں کے بھی عادی انہیں موقع دینا چاہیے یہ ضرور کارکردگی دکھائیں گے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ تلوار کی دھاریاں دونوں طرف ہیں۔ یا تو یہ لڑکا چل پڑے گا، یا فیل ہوجائے گا۔