اسپتال میں پانی داخل، کورونا کے 16 مریض ہلاک

کورونا وائرس، مزید 5 لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ

میکسیکو: وسطی میکسیکو میں سیلاب کا پانی اسپتال میں داخل ہونے سے کورونا کے 16 مریض ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی میکسیکو میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے سیلاب کی صورتحال اختیار کر لی۔

ریاست ہیڈالگو کے گورنر عمر فیاض نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہیڈالگو میں گزشتہ پیر کی دوپہر سے شروع ہونے والی بارشوں کی وجہ سے علاقے سے گزرنے والا دریائے تولا کے بھر جانے سے پورے علاقے میں سیلاب آگیا۔

علاقے میں سیلاب کی وجہ سے میکسیکو سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ کے زون نمبر 5 کے جنرل اسپتال میں کورونا سے متاثرہ وارڈ میں داخل 16 مریض ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویریئنٹ سب سے خطرناک ہے، عالمی ادارہ صحت

گورنر کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسپتال میں ہلاک ہونے والے مریض کورونا وائرس سے متاثرہ تھے جبکہ سیلاب کا پانی بھرنے سے اسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی اور بدقسمتی سے وہ تمام مریض وینٹی لیٹرز پر تھے۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال میں عملے کے 104 ارکان اور 56 مریض تھے جن میں سے نصف کورونا وائرس سے متاثرہ تھے۔


متعلقہ خبریں