وسیم اکرم نے شعیب اختر کو بد تمیز کہہ دیا


قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر آمنے سامنے آگئے۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے شعیب اختر بدتمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ شعیب کو سنجیدہ کیوں لیتے ہیں؟

خیال رہے کہ شعیب اختر نے کچھ دن پہلے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وسیم اکرم ہر انٹرویو میں کہتے ہیں کہ میں نائٹ کلب جاتا ہوں جب کہ حقیقت یہ کہ انہوں نے خود اپنی زندگی کلبز میں گزاری ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں ان سے پوچھنا چاہوں گا وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے مجھے کلبز میں پکٹرا مگر کیا وہ 14 سالوں میں ایک دن بھی جم لے کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق اور وقار یونس میدان چھوڑ کر بھاگ گئے، شعیب اختر

انہوں نے کہا کہ وہ ہر انٹرویو میں مجھے جھوٹا کہتے ہیں آخر ہر چیز کی حد ہوتی ہے۔  میں نے کلبنگ اپنے بڑوں سے ہی سیکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بڑے اگر اچھے ہوتے تو یہ کہانیاں نہ ہوتیں، اوراگر ہمارا بڑا عمران خان ہوتا تو کہانی ہی مختلف ہونی تھی۔

شعیب اختر نے سابق کپتان وسیم اکرم کو جواب دیا کہ وہ راتوں کو اپنے گھٹنے کی تکلیف میں روتے تھے، اب یہ وسیم بھائی کو کون بتائے کہ میں کلب کی بجائے اسپتال میں ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ سے شکست: شعیب اختر ٹیم انتظامیہ پر برس پڑے

شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ وہ ورلڈ کپ کی رات بھی درد کے باعث ٹیکہ لگوا کر آئے تھے کیونکہ انہیں معلوم تھا  کہ کپتان انہیں نکال دے گا۔ ٹیم میں بہت سے ایسے لوگ تھے جو ان کی کامیابی سے جلتے تھے۔

شعیب اختر اور وسیم اکرم اب تو آمنے سامنے ہیں لیکن ماضی میں شعیب اختر ، وسیم اکرم کی تعریفیں بھی کر چکے ہیں، شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان کا کریئر وسیم اکرم نے بنایا۔

 


متعلقہ خبریں