پاکستانی معیشت سے متعلق ہمارے خدشات درست نکلے، شہباز شریف

عمران نیازی! اب تو آپ کو شرم آنی چاہیے، اب تو زبان کو لگام دو، شہباز شریف

لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت سے متعلق ہمارے خدشات درست نکلے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے نکلنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک ہے اور معیشت سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی مصائب کا اعتراف ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی اچھی خبر نہیں ہے۔ ایم ایس سی آئی کا پاکستان کو فرنٹیئر مارکیٹس میں شمار کرنا ملکی معاشی بدحالی کا اعلان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری بات مانتے تو آج افغانستان کی صورتحال مختلف ہوتی، فواد چوہدری

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان کو دنیا کی 20 ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کیا گیا تھا لیکن اب ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے نکلنے کا مطلب ہمارے خدشات درست نکلے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عوام خوشحال اور عالمی اداروں کو بدحال نظر آ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں