اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں


بھارتی فلم اسٹار اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا کا آج ہیرانندانی اسپتال میں انتقال ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیا ممبئی کے  ہیرانندانی اسپتال میں گزشتہ 2 روز سے زیرعلاج تھیں۔

اکشے کمار نے اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق سوشل میڈیا سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا میں مبتلا اکشے کمار اسپتال منتقل

جس میں انہوں نے لکھا کہ میری ماں میرے لیے سب کچھ تھیں، میں آج ایسا ناقابل درد محسوس کر رہا ہوں جو میرے لیے پرداشت کرنا مشکل ہے۔ میری ماں  ارونا بھاٹیہ آج اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CTi9v8ToZ-d/?utm_source=ig_web_copy_link

خیال رہے کہ بھارتی فلم اسٹار اکشے کمار نے گزشتہ روز اپنی والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ٹویٹر پر اپنے مداحوں سے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی تھی۔

اکشے کمار نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ یہ وقت میرا اور میرے خاندان والوں کے لیے بہت مشکل ہے اور والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

اداکار اکشے کمار اپنی نئی فلم ’’سنڈریلا‘‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن گئے ہوئے تھے تاہم والدہ کی ناساز طبیعت کی خبر سن کے گزشتہ روز ہی بھارت واپس پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں