دنیا میں کورونا سے اموات کی تعداد46 لاکھ سے تجاوز کر گئی


دنیا بھر میں اب تک 46 لاکھ 73 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔  وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار 304 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 88 لاکھ 72 ہزار 484 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 4 ہزار 557 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 93 لاکھ 4 ہزار 747 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے باعث مزید83اموات رپورٹ

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے  33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 69 ہزار 22 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں، وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 12 لاکھ 6 ہزار 672 ہو چکی ہے۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 30 لاکھ 96 ہزار 718 مریض سامنے آ چکے ہیں اس وائرس سے 4 لاکھ 41 ہزار 443 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔

کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 84 ہزار 208 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 9 لاکھ 13 ہزار 578 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 483 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 70 لاکھ 56 ہزار 106 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 88 ہزار 785 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 70 لاکھ 47 ہزار 880 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطیبوں کی کورونا ویکسین مہم

ایک ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ چین اس فہرست میں 109 نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 83 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت دنیا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے لڑ رہی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں