انتخابات میں ہارنے کے بعد سابق امریکی صدر باکسنگ میچ کی میزبانی کرنے کو تیار ہو گئے ہیں۔
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 11 ستمبر کو فلوریڈا میں ہولی فیلڈ بمقابلہ بیلفورٹ باکسنگ میچ کی میزبانی کریں گے۔
سابق صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی ایونٹ کا حصہ بنیں گے، باکسنگ میچ سال کی سب سے بڑی ہیوی ویٹ فائٹ قرار دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا بائیڈن سے استعفے کا مطالبہ
ٹرمپ کے مطابق انہیں گریٹ فائٹرز اور بڑی لڑائیوں سے محبت ہے اور وہ ہفتے کی رات لڑائی دیکھنے اور اپنے خیالات شئیر کرنے کے منتظر ہیں۔
میچ ہفتہ کو سیمینول ہارڈ راک کیسینو میں ہوگا، ٹرمپ اس سے قبل یو ایف سی کے لیے دیگر لائیو فائٹنگ ایونٹس کی میزبانی کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو کبھی اتنی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ
سابق امریکی صدر اس وقت فلوریڈا میں موجود ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے فائٹرز کو پسند کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ اس دلچسپ مقابلے میں ان کا انتظار کریں اور وہ اسے مس نہیں کر سکتے۔