افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد دیگر افغان ایئر فورس پائلٹس کی طرح فرار ہونے والے ایک پائلٹ نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر طالبان کے حوالے کردیا تھا۔
اب طالبان سوشل میڈیا سے ایسی ویڈیوز شئیر کی جا رہی ہیں جن میں کئی طالبان اراکین ادریس کو ہار پہنا کر گلے لگا رہے ہیں۔
#BreakingNews
The Taliban have rewarded Idris Momand, a pilot who returned an Air Force plane to security forces. He called the plane to Kunar, which brought it back to Kabul after the
Taliban took control.#Kabulairport #Afghanistan #taliban pic.twitter.com/V5Mb4SdUV2— Hamem Afghan (@hamemafghan) September 7, 2021
ان اکاؤنٹس کے مطابق ’امارت اسلامی کے حکام نے بلیک ہاک طیارہ محفوظ مقام پر لے جانے کے بعد واپس لانے پر پائلٹ ادریس مہمند کا استقبال کیا اور ملکی املاک کی حفاظت پر ادریس مہمند کو انعامات سے نوازا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ادریس مومند امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اڑا کر کابل سے اپنے شہر کنڑ لے گئے تھے۔
افغانستان میں بدخشاں ایئرپورٹ کے سابق کمانڈر اور پائلٹ نقیب اللہ ہمت نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر بتایا کہ جب کابل میں حالات کشیدہ ہوئے تو وہاں موجود سب لوگ پریشان تھے اور کسی کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کیا جائے۔
تاہم کابل سے ہیلی کاپٹر افغانستان کے دوسرے شہر کنڑ لے جانے کے بعد ادریس نے ہیلی کاپٹر افغان طالبان کے حکام کے حوالے کر دیا تھا۔
نقیب اللہ ہمت نے بی بی سی کو بتایا کہ ’بے یقینی کی صورتحال میں ادریس مومند ہیلی کاپٹر کنڑ لے گئے تھے جس پر انھیں تشویش لاحق تھی کہ کہیں اسے کوئی نقصان نہ پہنچا دے۔