امریکہ اب سپرپاور کہلانے کا حقدار نہیں رہا، مولانا فضل الرحمان


راولپنڈی: جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ اب سپرپاور کہلانے کا حقدار نہیں رہا۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں اور حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ عالمی قوتوں نے افغانستان پر یلغار کی مگر ناکام ہوئیں اور اب امریکہ افغانستان میں شکست کے بعد سپر پاور کہلانے کا حق دار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا مقصد سیاسی وفاداریاں بدلنا ہے، شاہد خاقان عباسی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ برطانیہ نے افغانستان پر قبضہ کیا اور شکست کھائی، ہندوستان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا۔ کمزور قومیں صرف استقامت کے ساتھ لڑتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سویت یونین نے افغانستان پر حملہ کیا، شکست کھائی اور ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہو گا تو ساری دنیا سرمایہ کاری کے لیے آئے گی۔


متعلقہ خبریں