افغانستان: 4 امریکی شہریوں کی زمینی راستے سے روانگی

America

کابل: افغانستان میں مقیم چار امریکی شہری زمینی راستے سے روانہ ہو گئے ہیں۔ امریکی فوجیوں و شہریوں کی فضائی راستے سے روانگی کے بعد زمینی راستے سے امریکیوں کی روانگی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

امریکی افواج کو افغانستان میں واپس جانا پڑے گا، سینیٹر لنزے گراہم

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی شہریوں کی افغانستان سے روانگی طالبان کے علم میں تھی اور انہوں نے کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ امریکی شہری کس ملک میں داخل ہوئے لیکن یہ ضرور کہا کہ ان کا استقبال امریکی سفارتکاروں نے کیا۔

’افغانستان سے انخلا کے بعد سے امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا‘

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے ہمراہ قطر جانے والے صحافیوں کو امریکی عہدیدار نے بتایا کہ شہریوں کی روانگی سے طالبان آگاہ تھے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ طالبان امریکی اور اتحادیوں کو جانے کی اجازت دینے کے وعدے پہ کتنا پورا اترتے ہیں؟ کیونکہ آئندہ اسی بنیاد پر طالبان سے امور طے کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بنیاد پرست اسلام اول درجے کا خطرہ ہے، شدت پسندی بد سے بدتر ہورہی ہے: ٹونی بلیئر

امریکی حکام کے مطابق بڑی تعداد میں لوگوں کے انخلا کے بعد صرف 100 کے قریب  امریکی اس وقت افغانستان میں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں