وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور سعود ی ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم: عالمی برادری پر افغان عوام کی مالی معاونت پہ زور

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمر ان خان نے ٹیلی فونک بات چیت میں سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فونک گفت و شنید میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے بات چیت میں سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پر افغانستان کی مدد کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

’افغانستان سے انخلا کے بعد سے امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا‘

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی مدد اور تعاون کے لیے آگے بڑھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغانستان کی معاشی مدد کرے تاکہ ملک اپنے پاؤں پہ کھڑا ہو سکے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے معاشی استحکام اور انسانی مدد کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

ٹیلی فونک بات چیت کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کا مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کی بابت جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں سیاسی تصفیے کے ذریعے تمام معاملات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان اکیلا افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا، معید یوسف

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری مہاجرین اور انسانی بحران سے بچنے کے لیے کوششیں تیز کرے۔


متعلقہ خبریں