کورونا کا زور: موٹر وے پر پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند

موٹروے: بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ مسافر گاڑیوں پر پابندی عائد

فائل فوٹو


کورونا کی لہر ایک بار پھر زور پکڑنے لگی، فیصل آباد سے ملتان موٹر وے پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق کورونا وائرس کےپیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ بند کی گئی، 4 ستمبر سے پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ ممنوع ہے۔

پرائیویٹ گاڑیوں کو موٹروے پر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔  اشیائےخوردونوش اور تیل سپلائی کی گاڑیاں بھی سفر کر سکیں گی، انہیں محدود عملے اور ایس اوپیز پر عمل درآمد سے سفر کی اجازت ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر پابندی این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لگائی گئی ہے۔

کورونا کی چوتھی لہر،کاروبار 8 بجے بند، ان ڈور کھانوں پر پھرپابندی

این سی او سی نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے 24 شہروں میں نئی پابندیاں نافذ کر دی تھیں۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت نئی پابندیاں منتخب اضلاع میں 4 سے 12 ستمبر تک کے درمیانی عرصے میں نافذ رہیں گی۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد26ہزارسے تجاوز کرگئی

این سی او سی کی جانب سے اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ منتخب اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور 24 شہروں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر بھی پابندی ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق این سی او سی نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور تمام تقاریب کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے اور شادی بیاہ کی تقاریب کو 300 افراد کی تعداد سے مشروط کردیا ہے۔ اس سلسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ شادی بیاہ کی تقاریب کا انعقاد صرف آؤٹ ڈور کیا جا سکے گا۔ 24 شہروں میں انڈور جم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

جن اضلاع میں نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، رحیم یار خان، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، لاہور، شیخوپورہ، بھکر، خانیوال، سیالکوٹ اور فیصل آباد شامل ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا پھر تیز: تعلیمی ادارے، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند

پابندی والے اضلاع میں ہری پور، مالا کنڈ، مانسہرہ ، صوابی ، ڈی آئی خان ، سوات ، ایبٹ آباد اور پشاور بھی شامل ہیں


متعلقہ خبریں