مسکراتی سیل ،غصیلا پرندہ اور اونگھتا لنگور


مسکراتی ہوئی سرمئی سیل، نیند میں اونگھتا لنگور اور بہت ناراض سٹارلنگ سمیت دنیا بھرسے منفرد تصاویر کامیڈی وائلڈ لائف فوٹو گرافی کے لیے منتخب کر لیں گئیں.

کامیڈی وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈز کے حتمی مرحلے میں 42 تصاویر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔  رواں برس کے مقابلے کے لیے منتخب کی گئی ہیں

تصاویر میں جانوروں کی ایسی تصاویر شامل ہیں جن میں جانور انسانوں سے ملتے جلتے جذبات کا اظہار کرتے نظرآرہے ہیں۔

اس برس منتخب کی جانے والی تصاویر میں دنیا بھر سے فوٹوگرافرز نے جانوروں کی ان لمحات میں تصاویر کھینچی ہیں جب وہ بہت مزاحیہ نظر آ رہے تھے۔

مقابلے کے حتمی مرحلے کے لیے منتخب ہونے والی دلچسپ تصاویر میں ادھ کھلی آنکھوں والے الو، رقص کرتے بھورے ریچھ اور درخت کے چھوٹے سوراخ میں فٹ ہو کر بیٹھے ریکون کی تصویر بھی شامل ہے

کامیڈی وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈ کی بنیاد پیشہ ور فوٹوگرافرر پال جوائنسن ہکس اور ٹام سلم نے رکھی تھی۔

اس مقابلے کا مقصد شائقین کو دلچسپ تصاویر کی فراہمی کے علاوہ جنگلی حیات کے تحفظ کے معاملے کی جانب توجہ مرکوز کروانا بھی ہے۔

اونچی چھلانگ لگاتی  اورحیران ہوتی مچھلیوں،  رقص کرتے لنگوروں اور درخت کی شاخ  کےساتھ لٹکتے شیر  کو بھی مقابلے میں شامل کیا گیا ہے

پوز بنا کر  تصویر کھنچوانے کے انتظار میں بیٹھے ریچھ کی تصویر بھی مقابلے کا حصہ ہے۔

اس مقابلے کو جیتنے والی تصاویر کا اعلان 22 اکتوبر کو کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں