ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان


محکمہ موسمیات کے ملک کے بعض علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، زیریں سندھ، کشمیر اور گردوانوح میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم سب سے زیادہ بارش سندھ  کراچی(سعدی ٹاؤن 81 ، گلشن حدید 73 ، فیصل بیس 70 ، یونیورسٹی روڈ 69 ، ایئرپورٹ ، ماڈل آبزرویٹری 61 ، جناح ٹرمینل 57 ، نارتھ کراچی 49 ، سرجانی 39 ، قائد آباد 35 ، مسرور بیس 34 ، اورنگی ٹاؤن 33 ، ڈی ایچ اے ، ناظم آباد 21 ، کیماڑی 17) ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ  ٹھٹھہ 51، حیدرآباد 25، نواب شاہ 04، کشمیر: کو ٹلی 13، گڑھی دوپٹہ 12، راولاکوٹ 05، مظفر آباد 04، پنجاب: منڈی بہاولدین 10، گوجرانوالہ 09، قصور 06، لاہور(سٹی ، ائیر پورٹ04)سرگودھا، سیالکوٹ، بہاولنگر04، مری 03، منگلا، حافظ آباد 01،خیبر پختونخواہ : مالم جبہ میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ر یکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 43اور سبی میں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں