مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں، طالبان

افغانستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ترجمان طالبان

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ طالبان مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

 برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سہیل شاہین نے کہا کہ ان کی کسی بھی ملک کے خلاف مسلح آپریشن کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

مسلمان ہونے کے ناطے یہ ان کا حق ہے کہ کشمیر، بھارت اور کسی بھی دوسرے ملک میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائیں۔

طالبان کیساتھ مل کر داعش کیخلاف کارروائی ممکن ہے، امریکی جنرل

’ہم اپنی آواز بلند کریں گے اور یہ کہیں گے مسلمان آپ کے اپنے لوگ ہیں، آپ کے اپنے شہری ہیں۔ آپ کے قانون کے تحت وہ برابری کے حقوق کے مستحق ہیں۔‘

سہیل شاہین نے کہا کہ حقانیوں کے خلاف پروپیگنڈہ محض دعوؤں پر مبنی ہے،حقانی کوئی گروپ نہیں ہے وہ افغانستان کی اسلامی امارت کا حصہ ہیں، وہ اسلامی امارت افغانستان ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں