طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، برطانیہ


برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کو اب اس نئی حقیقت سے ہم آہنگ ہونا ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ طالبان پر ’معتدل اثرورسوخ ڈالنے کے لیے‘ ایک گروپ بنانے کی ضرورت ہے۔

مسلمان آپ کے اپنے شہری،ہر ملک برابر حقوق دے،آواز اٹھائیں گے،طالبان  

ڈومنیک راب نے کہا کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جو افغانستان کی صورتحال سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں جب کہ بہت سے ملک ایسے بھی ہیں جو انسانی خطرے اور حالت زار سے متاثر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم یقینی طور پر انھیں دیکھ رہے ہوں گے اور سب سے اہم بات کہ جو یقین دہانی انھوں نے کرائی ہے وہ اس کے بارے میں کیا کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں