علی گیلانی خاندان کا محاصرہ، کرفیو، لوگوں کو جنازے سے روکنا قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ


دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ  سید علی گیلانی کی نمازجنازہ میں لوگوں کو شرکت نہ کرنے دینے کی مذمت کرتےہیں ۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے عاصم افتخارنے کہا کہ  بھارتی حکومت نے سری نگر میں کرفیو لگایا  اور حریت رہنما سید علی گیلانی کی فیملی کو محاصرے میں رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: سید علی گیلانی بھارتی فوج کے حصارمیں سپرد خاک

حریت رہنما سید علی گیلانی نے ساری زندگی قوم کی آزادی کے لیے وقف کی، انہوں نے پاکستان اورکشمیر کے لیے غیر مشروط محبت رکھی۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھاہے،آئے روز بھارتی فوج کشمیریوں کو گولیوں کانشانہ بنارہی ہے ۔پاکستان حق خودارادیت کےحصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگا۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخارنے کہا کہ پاکستان پرامن اورمستحکم افغانستان کاخواہاں ہے،پاکستان افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کےلیے اقدامات کررہاہے،پاکستان سے بڑھ کر پرامن افغانستان کا خواہاں کوئی نہیں ہوسکتا۔


متعلقہ خبریں