پہلے ویکسی نیشن، پھر شاپنگ، 30 ستمبر کے بعد مالز کے دروازے بند

کورونا وائرس سے بچاؤ: آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

محکمہ صحت نے ملک بھر میں شاپنگ مالز جانے والوں کے لیے نیا حکم  نامہ جاری کر دیا، اب شاپنگ کرنی ہے تو ویکسی نیشن کرانا ہو گی۔

محکمہ صحت نے تمام شاپنگ کرنے والوں کو 30 ستمبر تک کی مہلت دی ہے، اس کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے والے شاپنگ مالز کا رخ نہیں کر سکیں گے۔

شاپنگ مالز انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کوئی نان ویکسینیٹڈ شخص داخل نہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:غیرملکیوں کو عمرے کی اجازت مل گئی، ویکسی نیشن لازمی

 اس سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک سفرکرنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا لازمی قرار دیا تھا۔

18 سال سے زائد عمر کے افراد بغیر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ قومی ایئرلائن میں سفر نہیں کرسکتے۔

پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کے لیے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی تھی۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا : شادی کی تقریبات،ریسٹورنٹس میں داخلے کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندورن ملک پروازوں پر سفر کے دوران مسافروں کو کھانا فراہم کرنے پربھی پابندی عائد کر دی تھی۔

لاہور میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کو پیٹرول نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو ریلوے ٹکٹ نہیں ملے گا

لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینرز کر دیئے ہیں جس پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا۔


متعلقہ خبریں