سپریم کورٹ نے شوگر ملز  سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل نمٹا دی

Supreme Court

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل نمٹا دی۔

سپریم کورٹ  نے جہانگیر ترین سمیت دیگر کی شوگر ملز کو ریلیف دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی ۔ قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال  نےڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ عدالت نے شوگر ملز کو ساتھ ساتھ رقم جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ کیا شوگر ملز مالکان رقم جمع کرا رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: شوگر ملز کو 97 روپے پر چینی فروخت کرنے کی مشروط اجازت

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شوگر ملز مالکان کی جانب سے چیک جمع کرائے جارہے ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ کیا وفاق کو پیسے نہیں چاہئیں؟ شوگر ملز کو چیک کے بجائے نقد رقم جمع کرانے کا کہا تھا۔

کیس کی سماعت کے دوران  قائم مقام چیف جسٹس کا ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہم ملک میں صنعتوں کا فروغ چاہتے ہیں۔ ملک میں صنعتیں بڑھیں گی تو روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔سپریم کورٹ کے حکم کا اطلاق سب پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ازخود نوٹس لینے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ

عدالت نے شوگر ملز مالکان کو نقد رقم جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی اپیل نمٹا دی۔

یاد رہے کہ چینی کی قیمتوں میں ریلیف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے اسے سپریم کورٹ میں بطور فریق چیلنج کیا تھا۔


متعلقہ خبریں