پاکستان نیول شپ بیس جوہرکراچی میں وارگیم’’شمشیربحر 8’’پربریفنگ سیشن


پاکستان نیول شپ بیس جوہر کراچی میں وارگیم’’شمشیربحر 8’’پربریفنگ سیشن ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بریفنگ سیشن میں شرکت کی۔ جنرل ندیم رضا کے بیس پر پہنچنے پرامیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے استقبال کیا.

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی فوجی مشقیں امن 21 : 40 سے زائد ممالک کی شرکت

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کو مشق کے مقاصد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مشقیں شمشیربحر تینوں افواج کی آپریشنل اورحربی سرگرمیوں سے متعلق ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں میں روایتی اورغیر روایتی خطرات سے نمٹانے کیلئے سمندر میں مشترکہ آپریشنز کومرکزی حیثیت دی گئی ہے۔

جنرل ندیم رضا کا کہناہے کہ فوجی مشقوں سے عسکری حکمت عملی اورسیکیورٹی خطرات سے نمنٹنے کی کوششوں میں مدد ملتی ہے۔ان مشقوں سے نئے رجحانات اورحکمت عملی کوموثر بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہید راشد منہاس کا 50واں یوم شہادت ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خراج تحسین

مشقوں سے تینوں مسلح افواج کے درمیان تعاون اورضابطوں کاعمل بہتر ہوگا۔


متعلقہ خبریں