سعودی عرب: ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ، 8 افراد زخمی


سعودی عرب کے جنوبی مغربی علاقے میں قائم ابہا ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی سرکاری ٹیلی وژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر حملہ کیا گیا جس میں ایک مسافر طیارے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغی اکثر سعودی عرب کے ایئرپورٹ کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

حوثی باغیوں نے اسرائیلی جاسوس پکڑ لیا

اس سے پہلے رواں سال فروری میں یمن کے حوثی باغیوں نے جنوب مغربی سعودی عرب میں ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا تھا ، جس سے وہاں کھڑے ایک مسافر طیارہ میں آگ لگ گئی تھی ۔

الخبریہ ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق فائربریگیڈ نے آگ پا قابو پالیا تھا ۔ اس حملے میں کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں