155 امریکی اور 10 ہزار نیٹو کے لوگ آئے، 1229رہ گئے،فواد چودھری

علمائے کرام بتائیں کہ شہدا کا خون کس کے سر پر ہے؟ فواد چودھری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 155 امریکی اور 10 ہزار302 نیٹو کے لوگ آئے، 1229رہ گئے، وہ بھی جلد چلے جائیں گے۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ افغان عوام کیلئےنیک خواہشات کااظہارکرتےہیں،آج اجلاس میں افغان عوام سےیکجہتی کااظہارکیاگیا،دعاگوہیں کہ افغانستان میں امن واستحکام کاسورج طلوع ہو۔

افغان عوام کیلئےجوکرسکتےہیں وہ کرینگے،افغانستان میں حکومت سازی افغان عوام کاحق ہے،غیرملکیوں کےانخلامیں پاکستان کےکردارکودنیانےسراہا۔

یہ بھی پڑھیں:اسامہ بن لادن کے خصوصی سیکیورٹی گارڈ افغانستان پہنچ گئے

ہم نے پہلےدن کہاتھاکہ انخلامیں مدددینگے،جوپاکستانی خاندان افغانستان سےنکلناچاہتےتھےان کووہاں سےنکا ل دیاگیا۔155امریکی آئےتھےجس میں 42اب یہاں موجودہیں۔افغانستان سے آئے ہوئے 1229لوگ پاکستان میں موجودہیں وہ بھی جلدچلےجائیں گے۔

فواد چودھری نے کہاکہ پی ٹی آئی واحدحکومت ہےجوانتخابی اصلاحات کی بات کرتی ہے،اپوزیشن کےپاس تجاویزہیں توسامنےلےآئیں۔

وزیراعظم نےروسی صدرکوپاکستان آنےکی دعوت دی ہے،پاکستان کوبرطانوی ریڈلسٹ سےنکالنےکیلئےبھی کوشش کررہےہیں۔

فوادچودھری نے کہا کہ اب 17سال سےاوپرکےلوگوں کوویکسین لگارہےہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں بارش کے بعد شدید سیلاب کیوں آیا؟

ای الیون میں پرائیویٹ طور پر کثیر المنزلہ تعمیرات ہوئیں، موجودہ کابینہ نےای الیون سےمتعلق 1968کی کابینہ کےفیصلےکوواپس لیاہے، کابینہ نےای الیون سےمتعلق سی ڈی اےکواختیاردےدیاہے۔


متعلقہ خبریں