نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیےگرین سگنل

نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر تعینات

 پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ  سیکیورٹی ایکسپرٹ  نے پاکستان کے ممکنہ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔

کیوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے سکیورٹی ماہر کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کپتان ٹام لیتھم نے ڈھاکا سے زوم پر بیان میں کہا کہ انہیں رگ ڈیکاسن کی رپورٹ پر یقین ہے۔

کیوی قائد کا کہنا تھا کہ رگ ڈیکاسن نیوزی لینڈ کے لیے طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں۔ ان کی پیش کردہ رپورٹ پر اطمینان ہے۔ کیوی میڈیا کے مطابق بورڈ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کو بھی دورہ پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

یہ پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ریگ ڈکاسن کو راولپنڈی اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کروایا گیا۔غیر ملکی ایکسپرٹ کو سیف سٹی اتھارٹی بھی لے جایا گیا۔ریگ ڈکاسن کو سیکیورٹی عہدیداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ سلیکشن کمیٹی اپنی مشاورت رواں ہفتے میں مکمل کرلے گی۔ نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تمام کھلاڑی دستیاب ہونگے۔

بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور حسن علی افغانستان سیریز کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ قومی ون ڈے اسکواڈ میں حارث سہیل اور حیدر علی کی واپسی کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی کرکٹ کی بحالی میں مانی کا احسان، عمران خان کا شکریہ

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اٹھارہ سال بعد 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر سیریز کھیلی جائیں گی۔  میچز سترہ ستمبر سے شروع ہوں گے

 


متعلقہ خبریں