جڑواں شہروں میں رواں سال طلاق اور خلع کے ریکارڈ کیسز

نکاح کا علم ہونے پر شوہر نے طلاق دے دی

اسلام آباد: رواں سال جڑواں شہروں میں طلاق اور خلع کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔

رواں سال کے آٹھ ماہ کے دوران جڑواں شہروں میں طلاق کی شرح میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔ طلاق لینے والی خواتین میں کورٹ میرج کرنے والی خواتین کی تعداد زیادہ ہے جس کا تناسب 80 سے 85 فیصد تک ہے۔

طلاق حاصل کرنے والی خواتین میں ارینج میرج کرنے والی خواتین کا تناسب 15 فیصد جبکہ کرسچن خواتین کا تناسب ایک فیصد ہے۔ اس دوران ہندو، سکھ اور پارسی کی کوئی خاتون طلاق کے لیے عدالت نہیں گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کا امریکی قونصلر سے رابطہ

راولپنڈی، اسلام آباد میں آٹھ ماہ کے دوران طلاق، خلع، سامان جہیز کی واپسی، حق مہر کی ادائیگی، خرچہ کی ادائیگی کے کل 8 ہزار 239 نئے مقدمات دائر کیے گئے۔ جن میں راولپنڈی کے 5 ہزار 349 اور اسلام آباد کے 2 ہزار 890 مقدمات دائرہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال کے آٹھ ماہ کے دوران 2 ہزار 913 خواتین کے حق میں طلاق اور خلع کی ڈگریاں جاری کی گئیں۔


متعلقہ خبریں